Times of Pakistan

'قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں': وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ قبائلی سردار شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی تصدیق کے مجاز نہیں، عدالت نے واضح کیا کہ اس حوالے سے اختیارات صرف قانون کے تحت مقررہ حکام کے پاس ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی تصدیق سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ دو رکنی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس عامر فاروق نے کی، نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کا اجراء باقاعدہ قانون کے تحت کیا جاتا ہے اور ان دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی قانون میں مجاز حکام کو ہی اختیار دیا گیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ کسی قبائلی سردار کو قانون سے ہٹ کر ایسی دستاویزات کی تصدیق کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ قانون کے مطابق سرداری نظام 1976 میں ختم ہو چکا ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی۔ تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ علاقائی روایات کو عدالتی توثیق نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی آئینی عدالت کے اس فیصلے کو شناختی دستاویزات کے نظام میں شفافیت اور قانونی عملداری کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article