ARTICLE AD BOX
پشاور زلمی پورے سیزن میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم رہی ہے تاہم ٹائٹل جیتنے کے لیے انہیں آج کا میچ اپنے نام کرنا ہوگا۔
پشاور زلمی پانچویں بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیل رہی ہے، پچھلے 4 فائنلز میں ان کی کارکردگی کیسی رہی؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے فائنل میں بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی اور مارنس لبوشین کی کپتانی میں حیدرآباد کنگزمن آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 8 بجے شروع ہوگا جب کہ بھارت میں اس کا آغاز 8:30 بجے ہوگا۔
یہ پشاور زلمی کا پانچواں فائنل ہے جب کہ حیدرآباد کی ٹیم پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پشاور زلمی پورے سیزن میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم رہی ہے تاہم ٹائٹل جیتنے کے لیے انہیں آج کا میچ اپنے نام کرنا ہوگا۔
حیدرآباد کنگزمن نے اپنے پہلے سیزن میں ابتدائی 4 میچز میں شکست کے بعد آخری 8 میں سے 7 مقابلے جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی، جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اہم کامیابیاں شامل ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے، جہاں رواں سیزن کے آخری 5 میچز میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور تقریباً 188 رنز رہا۔ اسی وجہ سے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے جب کہ 180 سے کم ہدف کو عام طور پر آسان تصور کیا جاتا ہے۔
موسم کے حوالے سے پیشگوئی کے مطابق لاہور میں میچ کے دوران بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث شائقین کو مکمل میچ دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔
بات کی جائے پشاور زلمی کی تو ٹیم 4 سال بعد فائنل میں پہنچی ہے، 2017 میں پشاور زلمی نے شاہد خان آفریدی کی قیادت میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن دبئی میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر میں ہاتھ زخمی ہونے کے باعث شاہد آفریدی فائنل نہ کھیل سکے اور 5 مارچ 2017 کو قذافی اسٹیڈیم میں ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر چیمپیئن بنی۔
2018 میں پشاور زلمی دوسری بار فائنل میں پہنچی لیکن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹیڈ نے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
17 مارچ 2019 کو پشاور زلمی نے تیسرا فائنل کھیلا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
پشاور زلمی نے چوتھی اور آخری بار پی ایس ایل فائنل شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا، جہاں ملتان سلطانز نے اسے 24 جون 2021 کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔
.png)
1 hour ago
2





English (US) ·