Times of Pakistan

پہلگام فالس فلیگ، بھارتی انٹیلی جنس ناکامی پر اٹھنے والے کڑے سوالات کا جواب دینے سے قاصر

3 days ago 3
ARTICLE AD BOX

پہلگام فالس فلیگ کے بعد دنیا نے بھارت کے مظلومیت پر مبنی جھوٹے بیانیہ کو یکسر مسترد کردیا، ماہرین


پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں مجرمانہ سیکیورٹی غفلت اور نااہلی پرکڑے سوالات کا بھارت آج تک جواب نہ دے سکا۔

بی جے پی کی پہلگام فالس فلیگ کی منظم سازش کیخلاف بھارتی عوام نے بھی سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ بھارتی عوام نے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی کے پرانے ہتھکنڈے کو یکسر مسترد کیا۔

بی بی سی نے بھی پہلگام فالس فلیگ کے ڈرامے پر کئی سوالات اٹھائے جن کے جوابات مودی سرکار آج تک نہیں دے سکی۔ 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج کے باوجود ہونے والے واقع پر بھارتی عوام نے مودی حکومت اور سیکیورٹی ناکامی کو مورد الزام ٹھہرایا۔

کشمیر کے عوام اور بھارتی سیاسی جماعتوں نے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کو منصوبہ بندی ، سیکیورٹی فیلئیر اور سازش قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق بھارت اڑی 2016ء، پلوامہ 2019ء اور پہلگام2025ء جیسے فالس فلیگ کرنے میں تاریخ رکھتا ہے۔

Read Entire Article