ARTICLE AD BOX
شائع 24 فروری 2026 12:02pm
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گردی کی ایک اور افسوسناک واردات پیش آئی ہے جہاں شکر درہ روڈ پر مسلح افراد نے پولیس کی موبائل وین کو نشانہ بنایا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اسد محمود اور ان کے دو ساتھی اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ چار اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد پولیس کی گاڑی کو آگ بھی لگا دی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہدا کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے لاچی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حملہ گھات لگا کر کیا گیا جس میں پولیس وین کو بری طرح نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے کے بعد کوہاٹ اور گردونواح کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ امن و امان کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ڈی ایس پی اسد محمود سمیت دیگر اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی۔
.png)
2 weeks ago
8






English (US) ·