Times of Pakistan

پلیسنٹا اسمگلنگ کیس: انسانی نال سے اینٹی ایجنگ انجکشنز بنائے جانے کا انکشاف

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

انسانی پلیسنٹا سے اینٹی ایجنگ انجکشن بنائے جاتے ہیں، قیمت 7 لاکھ تک ہوتی ہے: ذرائع ایف آئی اے

شائع 02 جولائ 2026 04:44pm

اسلام آباد میں ہیومن پلیسنٹا کیس کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انسانی پلیسنٹا مبینہ طور پر اینٹی ایجنگ انجیکشن تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جب کہ حکام نے ویتنام جانےوالی100 کلو کی کنسائنمنٹ کی ایکسپورٹ بھی ناکام بنا دی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے سامنے آنے والے ہیومن پلیسنٹا اسمگلنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق انسانی پلیسنٹا کو اینٹی ایجنگ انجیکشن کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اینٹی ایجنگ انجیکشنز یا شاٹس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

تحقیقات کے دوران ایف آئی اے نے لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں مبینہ ایجنٹس کی بھی نشاندہی کر لی ہے جب کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ممکنہ کردار کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسی طرز کی 100 کلو گرام وزنی ایک کنسائنمنٹ کو بھی روک لیا گیا ہے جو ویتنام روانہ کی جانی تھی۔ اس کیس میں کسٹمز اہلکاروں کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے پہلو کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پلیسنٹا، جسے عام زبان میں ’نال‘ یا ’آنول نال‘ بھی کہا جاتا ہے، حمل کے دوران ماں کے رحم میں بننے والا ایک عارضی عضو ہے۔ یہ زچگی تک ماں اور بچے کے درمیان لائف لائن کا کردار ادا کرتا ہے۔

طبی قوانین کے مطابق اسے انفیکشیئس میڈیکل ویسٹ (طبی فضلہ) مانا جاتا ہے اور اسے مخصوص طریقوں سے تلف کیا جانا ضروری ہے۔

پاکستان کے ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت انسانی جسم کے کسی بھی عضو، ٹشو یا جسمانی حصے کی تجارتی خرید و فروخت ممنوع اور سنگین جرم ہے۔

24 جون کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) نے انسانی اعضاء کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق اطلاعات ملنے پر اسلام آباد میں ایک نجی رہائش گاہ پر مشترکہ چھاپہ مارا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ملزمان مختلف اسپتالوں سے انسانی پلیسنٹا خریدتے، اسے بھیڑ کا پلیسنٹا ظاہر کرتے اور پھر مبینہ طور پر بیرونِ ملک اسمگل کرتے تھے۔

Read Entire Article