ARTICLE AD BOX
2024 کو فلم "پشپا 2" کے خصوصی شو میں بھگدڑ مچنے سے خاتون ہلاک اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے۔
بھارت کے شہرحیدرآباد کی نامپلی عدالت نے مشہورفلم ’پشپا ٹو‘ کے دوران تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے مقدمے میں پیر 22 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
پولیس نے اس افسوس ناک واقعے میں اداکار کو گیارہویں نمبر پر ملزم نامزد کیا ہے جبکہ سینما گھر کی انتظامیہ کو پہلے دس نمبروں پر ملزم بنایا گیا ہے۔
پولیس اب تک اس کیس میں تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے تئیس لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکی ہے جس کے بعد عدالت نے الو ارجن سمیت انیس ملزمان کو سمن جاری کیے ہیں۔
یہ واقعہ 4 دسمبر 2024 کو فلم ”پشپا 2“ کے خصوصی شو کے دوران پیش آیا تھا، جب ساندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اس حادثے میں ریوتھی نامی خاتون جان کی بازی ہار گئی تھیں جبکہ ان کے بیٹے سریتیج شدید زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس مقدمے میں 23 افراد کے خلاف چارج شیٹ جمع کرا چکی ہے، جبکہ عدالت نے 19 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ الو ارجن کی قانونی ٹیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ اداکار کو 22 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری طرف اس حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کی مدد کے لیے الو ارجن کے اہل خانہ آگے آئے ہیں۔ حال ہی میں الو ارجن کے والد الو اراوند اور ان کی اہلیہ سنیہا ریڈی نے زخمی سریتیج کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے سریتیج کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور خاندان کو ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو اراوند نے سریتیج کی چھوٹی بہن کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے اہل خانہ سے کہا، ”دل لگا کر پڑھائی کرو، تمہاری تعلیم کے تمام اخراجات میں ادا کروں گا۔“ الو ارجن کا خاندان اور فلم بنانے والی کمپنی حادثے کے دن سے ہی زخمی لڑکے کے علاج کے اخراجات اٹھا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھگدڑ میں زخمی ہونے والے نوجوان سریتیج کی حالت اب بھی کافی نازک ہے۔ حادثے کے بعد وہ ہسپتال میں طویل عرصے تک بے ہوش رہے اور ان کا دماغی توازن بھی متاثر ہوا جس کی وجہ سے انہیں کئی ہفتوں تک مشین کے ذریعے سانس دی جاتی رہی۔ پانچ مہینے ہسپتال میں گزارنے کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا تھا جہاں اب بھی ان کا علاج چل رہا ہے۔
سریتیج کے والد موگاڈمپلی بھاسکر نے ایک بیان میں کہا تھا، ”میرے بیٹے کی صحت میں بہت کم بہتری آئی ہے۔ وہ اب بھی ہمیں پہچاننے میں مشکل محسوس کرتا ہے اور مختلف تھراپیز سے گزر رہا ہے۔ ہم اس کی صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔“
ساندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس کی سماعت اب عدالت میں جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاندان آج بھی اس افسوسناک واقعے کے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔
.png)
7 hours ago
2







English (US) ·