ARTICLE AD BOX
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر خوشگوار گفتگو ہوئی جس میں عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا اور پاکستان و کویت کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر کویتی قیادت کی حمایت کو سراہتے ہوئے موجودہ تنازع کے دوران قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک مند سمیت تمام سائنسدانوں، انجینئرز اور قومی قیادت کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کسی دباؤ یا لالچ کو خاطر میں لائے بغیر قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مضبوط ایٹمی دفاع اور مسلح افواج کی تیاری دشمن کی جارحیت کے سامنے آہنی دیوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم اور افواجِ پاکستان نے ثابت کیا کہ ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ شہباز شریف نے عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بابر اور نوید اشرف کی مثالی کارکردگی نے دشمن پر پاکستان کی دفاعی طاقت کی دھاک بٹھا دی۔ وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ دشمن اب براہ راست حملوں کے بجائے پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے عناصر کے خلاف آپریشن غضب للحق کے ذریعے فیصلہ کن کارروائی جاری رہے گی اور ان کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں تاہم مادرِ وطن کے دفاع کا حق ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہو کر ہر اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کرے تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار ریاست بنایا جا سکے۔
.png)
7 hours ago
1




English (US) ·