Times of Pakistan

پاکستان کے اذان علی خان نے پی ایس اے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

11 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

برٹش جونیئر اوپن چیمپئن رہنے والے اذان علی خان نے فتح کو پاکستان آرمی اور اپنے والد کوچ آصف خان کے نام کیا


پاکستان کے اذان علی خان نے امریکا میں منعقد ہونے والا پی ایس اے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اسکواش آن فائر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ کا بوائز انڈر 19 ایونٹ پاکستان کے اذان علی خان نے جیت لیا۔

پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے اذان علی خان نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کے جون راک فیلر کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے شکست دی۔

برٹش جونیئر اوپن چیمپئن رہنے والے اذان علی خان نے فتح کو پاکستان آرمی اور اپنے والد کوچ آصف خان کے نام کیا۔

اذان علی خان نے بھرپور معاونت پر پاکستان آرمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Read Entire Article