ARTICLE AD BOX
شائع 01 جولائ 2026 02:15pm
پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی جانے والی اپنی فوجی کارروائی کے خلاف بھارتی حکومت کے اعتراض کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان طاہر اندرا بی نے بھارتی وزارت خارجہ کے 29 جون کو جاری کیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی بالکل جائز، نپی تلی اور پاکستان کے اپنے دفاع کے لیے ضروری تھی۔
اس معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنے آفیشل بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی جائز اور ہدف کے مطابق کارروائی پر دیے گئے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ مضحکہ خیز اور احمقانہ بیان ایک ایسے ملک کی طرف سے آیا ہے جس کی اپنی تاریخ پڑوسی ملکوں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے اور ان کی آزادی کو نقصان پہنچانے سے بھری پڑی ہے، جو اقوام متحدہ کے قانون کے سراسر خلاف ہے۔
ترجمان نے یہ بھی یاد دلایا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے اپنے حق کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبا رہا ہے۔
طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ بھارت خود افغان سرزمیں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے وہاں موجود دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد اور سرپرستی کر رہا ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اس پورے علاقے کا امن خراب کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے پاکستان کے خلاف اس کے جھوٹے الزامات اور اشتعال انگیز باتوں پر کوئی کان نہ دھرے۔
طاہر اندرابی نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ پاکستان عالمی قانون کے مطابق اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اور مناسب قدم اٹھاتا رہا ہے اور آگے بھی اٹھاتا رہے گا۔
.png)
2 hours ago
2




English (US) ·