ARTICLE AD BOX
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے
اسلام آباد:
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں فنانشل سروسز ڈسپیوٹ ریزولوشن سینٹر کے قیام کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی نے پاکستان کا پہلا فنانشل سروسز ڈسپیوٹ ریزولوشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں امریکہ اور سنگاپور کے ماہرین نے مالیاتی تنازعات کے حل کے بین الاقوامی ماڈلز پر بریفنگ دی ہے۔ مجوزہ فنانشل ڈسپیوٹ ریزولوشن سینٹر ایک آزاد غیر منافع بخش ادارہ ہوگا جو ایس ای سی پی کی نگرانی میں کام کرے گا۔ یہ مرکز مالیاتی تنازعات کا فوری، کم لاگت اور آسان حل فراہم کرے گا جبکہ مجوزہ مرکز مالیاتی تنازعات پر ثالثی کے لیے ون ونڈو سہولت بھی مہیا کرے گا۔ اس حوالے سے کمشنر ایس ای سی پی مظفر احمد مرزا نے کہا کہ فنانشل سسٹم کا استحکام کاروباری تنازعات کے مؤثر حل سے جڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنانشل مارکیٹوں پر عوامی اعتماد کے لیے تنازعات کا مؤثر اور تیز حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لازمی ثالثی سے مقدمات کے اخراجات کم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ریکوری کے عمل میں تیزی آئے گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ پاکستان میں مالیاتی شعبے کے استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اس نئے مرکز کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو طویل قانونی کارروائیوں کا متبادل ثابت ہوگا۔
.png)
8 hours ago
2




English (US) ·