Times of Pakistan

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اقدام

2 days ago 2
ARTICLE AD BOX

کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کا افتتاح ڈائریکٹر کمرشل واسٹیٹ رابعہ سلمی نے کیا


اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر فارن کرنسی ایکسچینج کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ڈائریکٹر کمرشل واسٹیٹ رابعہ سلمی نے کیا۔

ڈائریکٹر کمرشل و اسٹیٹ کے ہمراہ ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور کمرشل کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافر ایئرپورٹ پر ہی کرنسی تبدیل کر سکیں گے۔

مسافروں کو مقامی کرنسی کے حصول میں فوری سہولت میسر ہوگی۔ کرنسی ایکسچینج سہولت سےمسافروں کو ایئرپورٹ سے باہر  کرنسی تبدیل کرنے کیلیے  جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Read Entire Article