Times of Pakistan

پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکی ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، پاسداران انقلاب


فوٹو: فائل


ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں علی ال سالم ایئربیس قائم ریڈرا سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ اس نے کویت میں علی ال سالم ایئر بیس کے اطراف ایک انتباہی ریڈار اور ایک ٹیکٹیکل ریڈار کمپلیکس اور ملک کے جزیرہ بوبیان پر ایک اور ریڈار سسٹم کو ناکارہ کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ ان حملوں کے ذریعے ریڈارز کو تباہ کرنے اور دشمن کو مزید کارروائیوں سے روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Read Entire Article