Times of Pakistan

ٹی آر ایف بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا مہرہ، بھارتی متضاد بیانات سے پہلگام فالس فلیگ کی حقیقت آشکار

3 days ago 3
ARTICLE AD BOX

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر شواہد کیساتھ پاکستان کے دوٹوک مؤقف کو تسلیم کرایا

پہلگام واقعہ کے دوران بھارتی پروپیگنڈا مشینری سیکیورٹی ناکامی کو چھپانے کیلئے جھوٹ اور فریب کا سہارا لیتی رہی ہے۔

بھارتی میڈیا نے حسب روایت من گھڑت پروپیگنڈا کے ذریعے پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈا کے مطابق 22 اپریل 2025 کو کالعدم تنظیم دی ریزیزٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نے  پہلگام حملے کے ذمہ داری قبول کر لی۔ 

حیران کن طور پر کالعدم تنظیم ٹی آر ایف نے 25 اپریل 2025 کو پہلگام حملے میں ملوث ہونے کی تردید بھی کر دی۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ٹی آر ایف کو ایک مہرے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر شواہد کیساتھ پاکستان کے دوٹوک مؤقف کو تسلیم کرایا۔ اس سے قبل بھی بھارت ہر دہشتگرد حملے کے بعد بغیر شواہد پاکستان پر الزام لگا کر اپنی جگ ہنسائی کرا چکا ہے۔

Read Entire Article