ARTICLE AD BOX
امریکا نے جرمنی سے اپنے تقریباً پانچ ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان کر دیا۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کا حکم دے دیا ہے، خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ عمل آئندہ 6 سے 12 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 5 ہزار اہلکاروں کے انخلا کی ہدایت جاری کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انخلا کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جس میں تقریباً 6 سے 12 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
امریکی حکام نے اس فیصلے پر باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم ماہرین کے مطابق اس اقدام کے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور نیٹو اتحاد پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ نے جرمن قیادت کو ایران جنگ سے متعلق بیانات پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، جس کے تناظر میں اس فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
.png)
4 hours ago
4





English (US) ·