Times of Pakistan

ومبلڈن: سرینا ولیمز کی واپسی، مہنگی انگوٹھی، گھڑی اور ناخنوں نے توجہ سمیٹ لی

1 day ago 3
ARTICLE AD BOX

تاہم 23 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی سرینا ولیمز کی یہ واپسی فاتحانہ ثابت نہ ہو سکی

ومبلڈن 2026ء میں تقریباً چار سال بعد سنگلز ٹینس میں واپسی کرنے والی سرینا ولیمز اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ قیمتی جیولری کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بن گئیں۔

میچ کے دوران سرینا ولیمز نے اپنے شوہر الیکسس اوہانیان کی جانب سے دی گئی تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی منگنی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی، جس میں 17 قیراط کا بیضوی سفید ہیرا مرکزی پتھر کے طور پر جڑا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ ان کے ہلکے گلابی رنگ کے چمکدار مینی کیور (ناخنوں کی سجاوٹ) نے بھی شائقین کی توجہ حاصل کی جسے سادہ مگر انتہائی دلکش انداز قرار دیا گیا۔

سرینا نے سوئس لگژری گھڑی ساز کمپنی کی سفید سونے سے تیار کردہ ہیروں سے مزین قیمتی گھڑی بھی پہن رکھی تھی جو ان کی شخصیت کو مزید نمایاں کر رہی تھی۔

تاہم 23 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی سرینا ولیمز کی یہ واپسی فاتحانہ ثابت نہ ہو سکی اور انہیں آسٹریلیا کی 20 سالہ مایا جوائنٹ نے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ سنسنی خیز مقابلہ 2 گھنٹے 22 منٹ تک جاری رہا۔

Read Entire Article