Times of Pakistan

وفاقی بجٹ: ٹرانسپورٹ شعبے سے متعلق ٹیکس اور ڈیوٹی میں تبدیلیوں کی تجاویز پیش

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے


وفاقی بجٹ 2026-27 میں ٹرانسپورٹ شعبے سے متعلق ٹیکس اور ڈیوٹی میں مختلف تبدیلیوں کی تجاویز پیش کردی گئی ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ بیرون ملک سفر کے لیے بزنس کلاس ٹکٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی ایس یو ویز کو بھی اس دائرے میں لانے پر غور کیا گیا ہے، جبکہ 3 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق 2 کروڑ روپے سے زائد قیمت والی برقی گاڑیوں پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا امکان ہے۔ حکومت کی نئی آٹو پالیسی پر بھی کام جاری ہے، جس کا جائزہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کر رہی ہے۔ دوسری جانب برقی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور بسوں کے لیے موجود مراعات برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ درآمدی برقی ٹرکوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس رعایت بھی تجویز کی گئی ہے۔

یہ تمام اقدامات بجٹ تجاویز کا حصہ ہیں، جن پر حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔

Read Entire Article