Times of Pakistan

وزیراعظم کا چین میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

13 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے خودمختار خطے گوانگشی ژوانگ، ہوبے اور گانسو صوبوں میں حالیہ تباہ کن طوفانوں، بگولوں، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت، عوام اور بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ زخمی افرادجلد صحت یاب ہوں، جبکہ امدادی و ریسکیو کارروائیاں کامیابی سے اپنے منطقی انجام تک پہنچیں۔

Read Entire Article