ARTICLE AD BOX
وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد کیلیے فون کیا، جس میں ملکی و عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے عید مبارک کیلیے کی جانے والی کال پر وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الضحی کی مبارک باد دی ۔ امیر جماعت اسلامی نے بھی وزیر اعظم اور اُن کے اہل خانہ کو عہد کی مبارک دی جبکہ ٹیلیفونک رابطے میں ملکی وبین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران امریکا مذاکرات پر ہونے والی پیش رفت اور موجودہ صورتحال بارے آگاہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
.png)
9 hours ago
1




English (US) ·