ARTICLE AD BOX
ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی
راولپنڈی:
نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈر شپ ورکشاپ 2026 کے تحت ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ورکشاپ میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈین، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔ راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد، ملتان اور کوئٹہ سے شرکاء آن لائن بھی شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ورکشاپ میں شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔ خصوصی نشست میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کے لیے قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے۔ معرکہ حق میں پاکستان کو پاک افواج کی وجہ سے عظیم فتح نصیب ہوئی، ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ شرکاء نے کہا کہ پاک فوج پر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی فخرہے، ہمیں طلباء کو منفی پروپیگنڈا سے بچانے اور درست معلومات پہنچانے کے حوالے سے واضح رہنمائی ملی ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے واضح آگہی دی گئی، افواجِ پاکستان اور اکیڈیمیا کے درمیان قائم کیا گیا یہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء نے وائس چانسلرز اور اکیڈیمیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو بے حد سراہا۔
.png)
20 hours ago
1




English (US) ·