ARTICLE AD BOX
ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا
May 16, 2026
گھریلو تنازع اور پلاٹ کے جھگڑے پر میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نورپورتھل کے علاقے پیلو وینس میں پیش آیا جہاں 21 سالہ ساجد اور اس کی 19 سالہ اہلیہ کنزہ نے گھریلو ناچاقی اور پلاٹ کے تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گھریلو اختلافات اور پلاٹ کا تنازع خودکشی کی وجہ بنا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.png)
1 month ago
9







English (US) ·