ARTICLE AD BOX
شائع 17 مارچ 2026 03:13pm
ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی سے متعلق تجاویز کو مسترد کردیا ہے، ایران کو یہ تجاویز دو ثالث ممالک کی جانب سے بھیجی گئی تھیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے منگل کے روز بتایا کہ دو ثالث ممالک کی جانب سے تہران کو امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی تجاویز پہنچائی گئیں تاہم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ان تجاویز کو مسترد کر دیا۔
عہدیدار کے مطابق نئے ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی پہلی خارجہ پالیسی سے متعلق نشست میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا مؤقف امریکا اور اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کے حوالے سے ”انتہائی سخت اور سنجیدہ“ ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سپریم لیڈر نے اس اجلاس میں بذات خود شرکت کی یا نہیں۔
.png)
1 hour ago
1






English (US) ·