ARTICLE AD BOX
وائٹ ہاؤس میں بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کا استقبال صدر ٹرمپ اور خاتون اول نے کیا جب کہ انہیں سلامی بھی دی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
شائع 28 اپريل 2026 11:44pm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بادشاہ چارلس کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ شاہی خاندان سے بہت پیار کرتی تھیں اور اس وقت کے نوجوان چارلس تو ان کا کرش تھے، میری والدہ کنگ چارلس کے بچپن سے ہی انہیں پسند کرتی تھیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس سوم اہلیہ ملکہ کامیلا کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچے جہاں صدر ٹرمپ نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی۔
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کامیلا کی تقریب میں آمد پر فوجی بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے جب کہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے سلامی پیش کی اور شاہ چارلس ان کے ہمراہ اسٹیج پر موجود رہے جب کہ امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ بھی شاہی جوڑے کے استقبال کے لیے موجود تھیں۔
تقریب میں آمد پر شاہ چارلس اور ملکہ کامیلا نے امریکی کابینہ کے اہم اراکین سے مصافحہ کیا، جن میں نائب صدر اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ بعد ازاں ٹرمپ، میلانیا، شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے مشترکہ تصاویر بھی بنوائیں۔
تقریب کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں بارش کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے اسے برطانوی موسم قرار دیا جس پر شرکا نے قہقہے لگائے۔ انہوں نے اپنے گزشتہ دورہ ونڈسر کاسل کو بھی یاد کیا اور شاہی خاندان کی میزبانی کو سراہا۔
وائٹ ہاؤس میں بادشاہ چارلس کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کے لیے سب سے قریبی دوست برطانیہ کے سوا کوئی اور ملک نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے برطانوی قوم کے اعلیٰ کردار اور مشترکہ تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی آزادی کی جدوجہد صدیوں پر محیط مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھی۔
امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ میری والدہ کنگ چارلس کے بچپن سے ہی انہیں پسند کرتی تھیں۔ مجھے یاد ہے کہ ان کی والدہ واضح طور پر کہا کرتی تھیں کہ چارلس بہت پیارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میری والدہ کو چارلس پر کرش تھا، کیا آپ یقین کریں گے‘۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کو بادشاہ چارلس کی والدہ بھی پسند تھی، جب بھی وہ انہيں ٹی وی پر دیکتھی تھیں مجھے مخاطب کرکے کہتی تھیں کہ دیکھو ڈونلڈ وہ کتنی خوبصورت ہيں۔
.png)
1 hour ago
2







English (US) ·