ARTICLE AD BOX
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا حالیہ سسٹم نکل گیا
لاہور:
مون سون کی بارشوں کا نیا اسپیل کل دوبارہ پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے تین روز تک پنجاب میں موجود رہے گا تاہم بارشوں کا نیا سلسلہ زیادہ طاقتور دیکھنے میں نہیں آ رہا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا حالیہ سسٹم نکل گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث لاہور میں کہیں کہیں مختصر وقت کے لیے بارش کا امکان ہے۔ بارش میں کمی آنے کے باعث درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
.png)
11 hours ago
2







English (US) ·