Times of Pakistan

ملائشیا: ہم جنس پرستوں کی خفیہ پارٹی کے جرم میں 51 افراد گرفتار

14 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

چھاپوں میں تقریباً 103,070 رنگٹ (26,021 ڈالر) مالیت کی غیر قانونی ادویات بھی ضبط کی گئیں

ملائشیا کے ایک ہوٹل میں منعقد ہونے والی منشیات پر مشتمل ہم جنس پرستوں کی پارٹی کے جرم میں سیکیورٹی حکام نے چھاپوں کی ایک سیریز میں 51 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ہم جنس پرستی کو مسلم اکثریتی ملائیشیا میں جرم ہے جبکہ شرعی قوانین بھی موجود ہیں جو ہم جنس پرستانہ اعمال اور کراس ڈریسنگ پر پابندی لگاتے ہیں۔

پولیس نے ان افراد کو گرفتار کیا جن کی عمریں 21 سے 52 سال کے درمیان ہیں جن میں 28 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

منشیات کی تحقیقات کے محکمے کے ڈائریکٹر حسین عمر خان نے ایک بیان میں کہا کہ چار الگ الگ چھاپوں میں تقریباً 103,070 رنگٹ (26,021 ڈالر) مالیت کی غیر قانونی ادویات بھی ضبط کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں کمروں کو تفریح، منشیات کے استعمال کے لیے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی خطرناک منشیات ایکٹ کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔
چھاپوں سے پہلے، ایک شخص جس پر پارٹی میں ہونے کا شبہ تھا، ہوٹل کی لابی میں بے ہوش پایا گیا۔ حسین عمر نے بتایا کہ اسے کوالالمپور ہسپتال لے جایا گیا اور پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

Read Entire Article