ARTICLE AD BOX
پہلگام فالس فلیگ نے مودی سرکار کی آبادیاتی توازن بدلنے کی کوششوں سے متعلق خدشات کو مزید اجاگر کر دیا ہے، ماہرین
پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایک سال قبل بھارتی ریاستی دہشتگردی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ مودی سرکار نے سیکورٹی ناکامی چھپانے اور مسلم مخالف تعصب کے تحت کشمیریوں کو جبری بے دخل کر کے انکے گھروں کو مسمار کیا۔ معروف نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق بی جے پی بھارت کے واحد مسلم اکثریتی خطہ مقبوضہ کشمیرکی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے مقامی کشمیریوں کودہشتگرد قرار دے کر انکےگھروں کو مسمار کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے کشمیری خواتین کو ہراساں کر کے ریاستی درندگی کا ثبوت دیا۔ ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج کشمیری عوام میں خوف و ہراس اور مودی کی ظالمانہ پالیسیاں مسلط کرکے علاقے پر قابض ہے۔
.png)
1 day ago
1






English (US) ·