Times of Pakistan

معرکہ حق کے بارے میں عمران خان کی بہن کے بیان سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین کی وضاحت

3 days ago 3
ARTICLE AD BOX

 میری اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو تین ماہ پرانا ہے


پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ  میری اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو تین ماہ پرانا ہے، کوئی بھی متنازعہ بیان مین اسٹریم میڈیا پر نہیں آنا چاہیئے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان انکے ذاتی خیالات ہیں یہ پارٹی پالیسی نہیں، معرکہ حق کی فتح پاکستان پر اللہ کا کرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کا مظاہرہ پوری دنیا نے دیکھا ہے،   ہر پاکستانی کو معرکہ حق میں کامیابی پر فخر ہے۔

Read Entire Article