Times of Pakistan

معرکہ حق، بھارتی ڈرونز سے دراندازی کی ناکام کوشش پر ڈاکومنٹری ریلیز 

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھارتی ڈرونز کی تباہی کا عالمی سطح پر اعتراف ہوا

 معرکۂ حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پربھارتی ڈرونز کی تباہی اور بھارت کی سبکی پرخصوصی ڈاکومنٹری جاری  کردی۔

بھارتی بلا اشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو زمیں بوس کر دیا۔ پاک فوج نے سکھر اور رحیم یار خان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرونز جیسی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔

بھارتی ڈرونز کی دراندازی ناکام بناتے ہوئے پاک فوج  نے بروقت کارروائی کر کے مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔ پاک فوج کے ترجمان نے دشمن کو کسی بھی قسم کی دراندازی سے باز رہنے کی بارہا تنبیہ کی۔  

عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے بھارتی ڈرونز مؤثر طریقے سے تباہ ہونے کی برملا تصدیق کی۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھارتی ڈرونز کی تباہی کا عالمی سطح پر اعتراف بھارت کے جنگی جنون پر طمانچہ ثابت ہوا۔ 

ڈاکومنٹری میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ  ڈرونز کے استعمال کے شواہد دکھا کر یہود وہنود جنگی ذہنیت واضح کر دی۔ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو درستگی سے نشانہ بنا کر جدید دفاعی صلاحیت اور مضبوط انٹیلی جنس کو ثابت کر دکھایا.

Read Entire Article