Times of Pakistan

معروف عالمی جریدہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت کے شاندار ثالثی کردار کا معترف

19 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

پاکستان مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کے باعث عالمی افق پرایک نئی قوت بن کر ابھرا ہے، عالمی جریدہ

اسلام آباد:

ایران امریکا جنگ بندی سمیت عالمی تنازعات کے خاتمہ کیلئے دنیا کی نظریں ایک بار پھرپاکستان پر جمی ہوئی ہیں عالمی جریدہ فارن افئیر نے ایران امریکا تباہ کن جنگ کے خاتمہ پرپاکستان کوامن کا ضامن اورجنگ کا فاتح قرار دے دیا

عالمی جریدہ فارن افئیرکے مطابق پاکستان نے ایران امریکاجنگ جیت لی ہے اورایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے

7فارن افئیر کے مطابق اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن کے خاتمہ کےآخری لمحہ میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کال نے تباہ کن صورتحال کو ٹال دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ٹرمپ اورایران کی قیادت پر زور دینے کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں جنگ روک دی گئی۔

اپنی رپورٹ میں فارن افئیر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنے بغیر کسی ڈرکےغیر یقینی صورتحال میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا ہے اور بڑی طاقت،معاشی وزن،ریاستوں سے تعلقات سمیت پاکستان میں کسی بااثر ملک والی تمام خصوصیات موجود ہیں۔

خطرناک بحران کے دوران پاکستان نے وہ کر دکھایا جو چین،فرانس، جرمنی، بھارت، برطانیہ اور جیسی طاقتیں بھی  نہ کر سکیں، امریکہ مہنگی جنگوں سے خود کو دوررکھنا چاہتا ہے تو اس کے پاس پاکستان سمیت نئی طاقتوں کیساتھ قریبی تعلقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

عالمی جریدے کے مطابق پاکستان مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کے باعث عالمی افق پرایک نئی قوت بن کر ابھرا ہے

Read Entire Article