Times of Pakistan

مصباح الحق اور سرفراز احمد سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

علیم ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی میں سے ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی کو نکال دیا گیا ہے


سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے چار رکنی سلیکشن کمیٹی کی از سر نوتشکیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اب سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کاحصہ بنالیا ہے، اس طرح اب چار رکنی سلیکشن کمیٹی ٹیموں کا انتخاب کیا کرے گی۔

سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، اسد شفیق، مصباح الحق اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

علیم ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی میں سے ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی کو نکال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بھی بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

مصباح الحق اور سرفراز احمد اس سے پہلے سلیکشن میں اپنی رائے دیا کرتے تھے تاہم اب ان کو باقاعدہ طور پر سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا لیا گیا ہے۔

Read Entire Article