ARTICLE AD BOX
شائع 17 مارچ 2026 11:05am
متحدہ عرب امارات پر حملوں کے دوران ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔
یو اے ای حکام نے تصدیق کی ہے کہ ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔
ابو ظہبی میڈیا آفس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے میزائل حملے کو بروقت ناکام بنایا، تاہم گرنے والے ملبے نے علاقے میں نقصان پہنچایا اور شہری کی جان لے لی۔
حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔
اماراتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
.png)
1 month ago
14





English (US) ·