Times of Pakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا

2 weeks ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 15 اپريل 2026 07:26pm

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد تہران پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی وفد امریکا کا پیغام ایران تک پہنچانے اور مذاکرات کے دوسرے دور پر بات چیت کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا ہے۔ وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے استقبال کیا، فیلڈ مارشل کا دورہ ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو  رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفد کی ملاقاتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی بات چیت کی جائے گی، جب کہ آئندہ مرحلے کے لیے رابطوں کو مزید منظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مختلف فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

Read Entire Article