ARTICLE AD BOX
سفارت خانے کی شہریوں کو آن لائن درخواست دینے یا مزید ہدایات کا انتظار کرنے کی درخواست
شائع 29 اپريل 2026 08:23pm
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے پاسپورٹ پراسیسنگ سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پاسپورٹ خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت خانے نے بدھ کے روز تکنیکی مسائل اور معمول کے مرمتی امور کے باعث پاسپورٹ کے اجراء کو معطل کرنے کی تصدیق کی ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری اپنے پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست کا طریقہ استعمال کریں یا مزید ہدایات کا انتظار کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سروس بحال ہوتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا تاکہ شہری غیر یقینی صورت حال کا شکار ہونے کے بجائے بروقت معلومات حاصل کر سکیں۔
اس سے قبل ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک اعلان میں بتایا تھا کہ یکم مئی کو مزدور ڈے کے موقع پر دفاتر بند رہیں گے، جب کہ معمول کی سرگرمیاں 4 مئی کو دوبارہ بحال ہوجائیں گی۔
.png)
2 hours ago
3





English (US) ·