ARTICLE AD BOX
وی آئی پی مہمانوں کے لیے ٹرافی لاؤنج اور ٹرافی لاؤنج پلس سیکشنز کی ٹکٹیں بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 34 ہزار 500 ڈالر ہے۔
شائع 11 جولائ 2026 09:54am
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 19 جولائی کو ورلڈ کپ فائنل کے لیے اچانک 1,200 کے قریب نئی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کر دی ہیں۔ ان میں زیادہ تر کیٹیگری ٹو کے ٹکٹ شامل ہیں، جن کی فی ٹکٹ قیمت 7 ہزار 380 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق فیفا کی آخری مرحلے کی ٹکٹ فروخت کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق مجموعی طور پر 1178 ٹکٹ اسٹیڈیم کے اوپری حصے کی پانچ مختلف سائیڈ لائن سیکشنز میں موجود ہیں۔ ان نشستوں میں سیکشن 344 میں 282، سیکشن 343 میں 299، سیکشن 335 میں 139، سیکشن 334 میں 443 اور سیکشن 333 میں 15 ٹکٹ فروخت کے لیے موجود ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیڈیم کی نیچے والی منزل یعنی لوئر ڈیک کی بھی 68 فرنٹ کیٹیگری ون ٹکٹیں فروخت کے لیے موجود ہیں جن کی قیمتیں 19 ہزار995 ڈالر سے لے کر 32 ہزار 970 ڈالر تک ہیں۔
وی آئی پی مہمانوں کے لیے ٹرافی لاؤنج اور ٹرافی لاؤنج پلس سیکشنز کی ٹکٹیں بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 32,500 اور 34 ہزار 500 ڈالر ہے، اور اس قیمت میں کھانا اور مشروبات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب فٹ بال ورلڈ کپ کے دیگر میچوں کی بات کی جائے تو کینساس سٹی کے ایرو ہیڈ اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ کی ٹکٹیں بھی 16 سو سے لے کر 3 ہزار 995 ڈالر میں دستیاب ہیں۔ اگر کوئی صارف فیفا کی اپنی ری سیل مارکیٹ یعنی دوبارہ ٹکٹ بیچنے والی جگہ سے فائنل کی ٹکٹ خریدنا چاہے تو وہاں قیمتیں 7 ہزار 440 ڈالر اور 50 سینٹس سے شروع ہو کر ایک کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 998 اعشاریہ 85 ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔
ٹکٹوں کی ان ہوش رُبا اور غیر معمولی قیمتوں کی وجہ سے فیفا کو مختلف مراحل کے دوران شائقین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شائقین کے ایک گروپ نےتو مبینہ طورٹکٹوں کی حد سے زیادہ قیمتوں پر فیفا کے خلاف عدالت میں مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔
رواں سال اپریل میں فیفا کے ری سیل پلیٹ فارم پر 20 لاکھ امریکی ڈالر فی ٹکٹ کی قیمت والے چار ٹکٹ بھی سامنے آئے تھے۔ اس موقع پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے اس معاملے پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا تھا لیکن ساتھ ہی ان قیمتوں کا دفاع بھی کیا تھا۔ انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ عالمی تنظیم امریکی قوانین کے تحت کام کرنے پر مجبور ہے جہاں اصل قیمت سے ہزاروں ڈالر مہنگی ٹکٹیں دوبارہ بیچنے کی قانونی اجازت ہے۔
ادھر فیفا کو نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستی حکام کی جانب سے جاری تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔ یہ تحقیقات ورلڈ کپ ٹکٹوں کی قیمتوں اور شائقین کو فراہم کی جانے والی نشستوں کی درست معلومات سے متعلق معاملات پر کی جا رہی ہیں۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·