Times of Pakistan

فیفا ورلڈ کپ 2026: کون سی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی؟ فیصلہ ہوگیا

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

ورلڈ کپ 2026 کے اختتامی مرحلے میں ہر ٹیم عالمی چیمپئن بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

شائع 12 جولائ 2026 11:43am

فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے آخری اور سب سے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں سیمی فائنل کی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا، سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ، فرانس اور اسپین نے شاندار کارکردگی کے بعد اپنے اپنے کوارٹر فائنل جیت کرآخری چار میں جگہ بنا لی ہے۔ اب سیمی فائنل میں یورپی فٹبال کی طاقت کا مقابلہ جنوبی امریکا کے روایتی انداز سے ہوگا، جس کا دنیا بھر کے شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف انگلینڈ اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر ارجنٹینا اور فرانس اپنے اپنے میچ جیتنے میں کامیاب رہے تو 2022 کے قطر ورلڈ کپ کے یادگار فائنل کی طرح ایک بار پھر لیونل میسی اور کیلیان ایمباپے کی ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ میچ کے آغاز میں لیونل میسی نے خوبصورت پاس دے کر الیکسس میک ایلسٹر سے پہلا گول کروایا، تاہم دوسرے ہاف میں ڈین اینڈوئے نے مقابلہ برابر کر دیا۔

۔

سوئس فارورڈ بریل ایمبولو کو ریڈ کارڈ ملنے کے باوجود میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا، جہاں جولین الواریز نے 112ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا، جبکہ آخری لمحات میں لاؤتارو مارٹینیز نے تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کی فتح یقینی بنا دی۔

دوسری جانب انگلینڈ نے ناروے کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ میچ کے دوران ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے فیصلے نے بھی خاصی توجہ حاصل کی، جب ناروے کا ایک گول ارلنگ ہالینڈ کے فاؤل کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے دونوں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

۔

فرانس نے کوارٹر فائنل میں مراکش کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر اپنی مضبوط فارم برقرار رکھی۔ کوچ دیدیے دیشان کی ٹیم نے تیز رفتار جوابی حملوں سے شاندار کھیل پیش کیا اور بااعتماد انداز میں آخری چار میں جگہ بنائی۔

اسپین نے بھی بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے کی ٹیم نے پورے میچ میں گیند پر بہترین کنٹرول رکھا اور اہم مواقع پر گول کرکے کامیابی حاصل کی۔

اب فٹبال شائقین کی نظریں سیمی فائنلز پر جمی ہوئی ہیں۔ پہلا سیمی فائنل 15 جولائی کو ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں فرانس اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 16 جولائی کو اٹلانٹا میں انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان ہوگا۔

فٹبال ماہرین کے مطابق آخری چار ٹیموں کی موجودگی نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتامی مرحلے کو مزید سنسنی خیز اور یادگار بنا دیا ہے، جہاں ہر ٹیم عالمی چیمپئن بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

Read Entire Article