Times of Pakistan

غزہ میں اسرائیل کا تازہ حملہ، بچوں اور والدین سمیت 5 افراد شہید

6 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے


غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی ایک کڑی ہے۔ غزہ شہر پر فضائی حملے میں دو بچے اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے جبکہ شمالی غزہ میں ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا۔

طبی اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

الشفاء ہسپتال کے ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ دو بچے اور ان کے والدین اس وقت شہید ہوئے جب غزہ شہر میں الطیران جنکشن کے قریب ان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینا (6 سال) اور لانا (13 سال) شہید ہوئے۔ خاندان کے کئی افراد اور قریبی رہائشی بھی زخمی ہوئے۔ ایک اور واقعے میں، شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں راہگیروں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شخص شہید اور ایک خاتون زخمی ہوئیں۔

Read Entire Article