ARTICLE AD BOX
لمحوں میں اسٹیشن کے گیراج کے شٹر اوپر ہوئے اور دو گاڑیاں باہر آئیں، ان میں سے ایک میں شہزادہ اینڈریو بیٹھے تھے۔
شائع 21 فروری 2026 12:18pm
برطانیہ کے سابق شہزادہ اینڈریو مونٹ بیٹن ونڈسر، جو کنگ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی ہیں، کی ایک تصویر جمعہ کو برطانوی اخبارات کی فرنٹ پیج پر چھائی رہی۔ یہ تصویراس وقت لی گئی جب وہ ایلشیم پولیس اسٹیشن سے باہر نکل رہے تھے، تھکے ہوئے اور حیران نظر آ رہے تھے۔
یہ تاریخی لمحہ رائٹرز کے سینئر فوٹوگرافر فل نوبل نے محفوظ کیا۔ نوبل شمالی انگلینڈ میں مقیم ہیں لیکن نوبل نے خبر کے فوراً بعد تقریباً پانچ گھنٹے کی ڈرائیو کر کے نورفولک پہنچے تاکہ وہ ممکنہ پولیس اسٹیشن پر موجود ہوں۔
نوبل کے مطابق، انہوں نے کچھ ذرائع اور قیاس آرائی کی مدد سے اندازہ لگایا کہ شہزادہ کس اسٹیشن میں ہو سکتے ہیں، کیونکہ علاقے میں تقریباً 20 تھیمزویلی پولیس اسٹیشن موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تقریباً چوتھا یا پانچواں اسٹیشن تھا جہاں ہم نے جا کر کوشش کی، اور بالآخر موقع مل گیا۔
پولیس اسٹیشن پر کچھ بھی غیر معمولی نہیں تھا۔ “میں واپس ہوٹل جانے ہی والا تھا کہ میری ساتھی ماریسا نے مجھے پیغام بھیجا کہ دو گاڑیاں ابھی آئی ہیں، شاید آپ کو واپس آنا چاہیے۔“ اور فوراً ہی نوبل نے گاڑی پلٹائی اور واپس پہنچے۔ لمحوں میں اسٹیشن کے گیراج کے شٹر اوپر ہوئے اور دو گاڑیاں باہر آئیں، ان میں سے ایک میں شہزادہ اینڈریو بیٹھے تھے۔
نوبل نے بتایا کہ انہوں نے اس رات چھ فریم لیے اور ان میں سے ایک فریم وہ تاریخی لمحہ تھا جو دنیا بھر میں شائع ہوا۔
انہوں نے کہا، ”یہ سب سے خوبصورت تصویر نہیں، لیکن یقیناً سب سے اہم لمحہ ہے جو میں نے محفوظ کیا۔ یہ ’پنچ می‘ لمحہ تھا، جب آپ تھکے ہوئے ہیں اور آخرکار کامیاب ہو جاتے ہیں۔“
اینڈریو کو جمعرات کو تقریباً 10 گھنٹے پولیس حراست میں رکھا گیا اور ’تحقیقات کے بعد رہائی‘ دی گئی۔ پولیس نے گرفتاری کی تفصیلات واضح نہیں کیں، لیکن یہ شبہ ہے کہ یہ الزامات ’عوامی عہدے میں بدعنوانی‘ سے متعلق ہیں۔ سابق شہزادہ جیفری ایپسٹائن کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے تنقید کا شکار رہ چکے ہیں، اور انہوں نے تمام الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔
.png)
3 weeks ago
15





English (US) ·