ARTICLE AD BOX
گزشتہ 4 روز کے دوران عمان کے ساحل کے قریب تین جہازوں پر حملے ہوچکے ہیں جن پر بھارتی عملہ سوار تھا
خلیجِ عمان اور آبنائے ہرمز کے اطراف تجارتی جہازوں پر حملوں کے بڑھتے واقعات کے بعد بھارت نے نئی دہلی میں امریکی ناظم الامور جیسن میکس کو دوسری بار طلب کر لیا ہے۔ 10 جون کو حملے میں تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کے بعد جمعرات کی رات ایک اور جہاز پر حملہ ہوا، جس پر بھارتی عملہ سوار تھا۔
بھارتی ٹی وی انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بھارت نے جمعے کو امریکی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کیا اور خلیجی پانیوں میں تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صرف چار روز کے دوران بھارتی عملے کے حامل تین مختلف تجارتی جہاز حملوں کی زد میں آ چکے ہیں۔
تازہ ترین واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، جب ’ایم وی جال ویر‘ نامی ٹینکر پر عمان کی شیناس بندرگاہ کے قریب حملہ کیا گیا۔ گنی بساؤ کے پرچم تلے چلنے والے اس جہاز کے عملے میں 20 بھارتی شامل تھے۔
عمان میں بھارتی سفارت خانے نے اس واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اسے عمان کی بندرگاہ شناس کے قریب ایک جہاز سے متعلق واقعے کی اطلاع ملی ہے اور وہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اس واقعے سے ایک روز قبل 10 جون کو ’ایم ٹی سیٹے بیلو‘ پر خلیجِ عمان میں حملہ ہوا تھا۔ اس جہاز پر 24 بھارتی ملاح موجود تھے۔ حملے کے بعد 21 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا جب کہ تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔
خلیجی پانیوں میں 8 جون کو بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب ’ایم ٹی میری ویکس‘ نامی جہاز پر مشتبہ حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم جہاز پر سوار بھارتی عملہ محفوظ رہا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی پانیوں میں بھارتی پرچم بردار 13 جہازوں پر مجموعی طور پر 622 بھارتی عملہ موجود ہے جب کہ خلیجی خطے میں ہی سینکڑوں غیر ملکی پرچم بردار تجارتی جہازوں پر بھی تقریباً 18 ہزار بھارتی شہری ملازمت کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ خطے میں بگڑتی ہوئی سمندری سلامتی کی صورت حال سے متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ ان مسلسل واقعات کے بعد بھارتی حکومت نے آبنائے ہرمز، خلیجِ عمان اور ملحقہ سمندری علاقوں میں موجود بھارتی ملاحوں کے لیے نئی سیکیورٹی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
.png)
1 hour ago
4






English (US) ·