ARTICLE AD BOX
شارجہ سے کراچی آتے ہوئے گزشتہ شب اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے نجی کارگو طیارے کا مبلہ مل گیا ہے جبکہ عملے کے ارکان کی تلاش جاری ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان میں بتایا کہ نجی کمپنی کے کارگو طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران لاپتہ طیارہ کے2 ایئرویز کارگو بی 737 کا ملبہ تلاش کرلیا ہے۔ پی اے اے نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل میل جنوب میں ملا ہے، مزید شواہد اور عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ PN and PMSA after 12 hours of Search & Rescue operations in deep Sea have successfully located and identified wreckage of K2 Airways Cargo B737 which was declared missing last night. The wreckage was recovered from 53 NM South of ORMARA. pic.twitter.com/0dZpj8s7u3 واضح رہے کہ کے2 ایئرویز کا کارگو طیارہ گزشتہ شب شارجہ سے کراچی آتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا اور اس حوالے سے پی اے اے نے بتایا تھا کہ طیارے نے فنی خرابی سےآگاہ کیا تھا تاہم اس کے بعد ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ کارگو جہاز میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے اور طیارے کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ لاپتا طیارہ فنی خرابی کے بعد مرمت کے لیے شارجہ گیا تھا اور 5 دن شارجہ میں رہا اور فیری فلائٹ (خالی طیارہ) کرتے ہوئے کراچی واپس آرہا تھا۔
.png)
8 hours ago
1




English (US) ·