ARTICLE AD BOX
شائع 13 مارچ 2026 11:55pm
سیکیورٹی فورسز نے جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں 2ڈرون مار گرائے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا،ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ طالبان رجیم کے دعوے بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔ ان کے دعوے، جن میں پاکستانی فضائیہ کے طیارے گرانے اور پائلٹس کو پکڑنے جیسے الزامات شامل تھے، جعلی اور مشہور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتے ہیں۔
وزارت نے واضح کیا کہ طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع جھوٹی خبروں کے لیے مشہور ہے اور اس نے حالیہ جھوٹے دعوے کو بعد میں ڈیلیٹ بھی کیا۔
پاکستانی فورسز نے دونوں ڈرونز کو الیکٹرانک کاؤنٹر اقدامات کے ذریعے ٹریس اور انٹرسیپٹ کیا، جس سے ڈرونز کو گرایا گیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق اس کارروائی سے نہ تو کسی فوجی انفراسٹرکچر یا دیگر اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا اور نہ ہی کسی شہری کو کوئی خطرہ ہوا۔ صرف ڈرون کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا۔
وزارت نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس بات کی تصدیق ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کے ماسٹر پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ گروہ بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو سپورٹ فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینا ہے۔
.png)
1 hour ago
1




English (US) ·