ARTICLE AD BOX
مجتبیٰ خامنہ ای فضائی حملے میں زخمی ہوگئے تھے اور طبی ٹیم کی نگرانی میں ہیں
معجزہ دیکھ لیں اور حق کیساتھ کھڑے ہوجائیں، ایرانی سپریم لیڈر کا جنوبی ہمسائیہ ممالک کو پیغام 
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا نظم و نسق اب فوجی جنرل چلارہے ہیں اور کچھ ہی افراد کو سپریم لیڈر تک رسائی حاصل ہے۔ نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں ایک ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای فضائی حملے میں زخمی ہوگئے تھے اور تاحال طبی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ ایران کے اس سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں مگر ہوش میں ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای تک پیغامات ہاتھ سے لکھ کر قاصدوں کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔ ایرانی سینئر عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی یا امریکی نگرانی سے بچنے کے لیے اعلیٰ حکام سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے قریب نہیں جا رہے ہیں اور پیغام رسانی کے لیے غیر روایتی مگر محفوظ طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
.png)
6 days ago
3





English (US) ·