Times of Pakistan

سپریم جوڈیشل کونسل نے ’ججز کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں ترامیم کردیں

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق اب وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت کے ججز پر بھی ہوگا


فوٹو: فائل


اسلام آباد:

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کردیں۔

ترامیم کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق اب وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت کے ججز پر بھی ہوگا۔ اس سلسلے میں کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 15 کے پیرا 2 اور 3 میں ترمیم کرکے وفاقی آئینی عدالت کا نام بھی شامل کردیا گیا ہے، جس سے ان عدالتوں کے ججز بھی ضوابط کے دائرہ کار میں آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ججز کے سوشل، کلچرل، پولیٹیکل اور ڈپلومیٹک فنکشنز میں شامل ہونے پر مکمل پابندی عائد تھی اور اب ترمیم کے بعد ججز صرف سیاسی اور ڈپلومیٹک فنکشنز میں چیف جسٹس کی اجازت سے شرکت کرسکیں گے، جبکہ ججز کے دیگر فنکشنز میں جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

Read Entire Article