Times of Pakistan

سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا

1 hour ago 3
ARTICLE AD BOX

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر اضافہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 643 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 179 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 202 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور بین الاقوامی معاشی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

Read Entire Article