Times of Pakistan

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں چند دن کے وقفے سے آج پھر بڑی کمی

8 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

6 اور 8 جون کو بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی


کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چند  دن کے وقفے سے آج پھر بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27سینٹس کی بڑی کمی سے 4ہزار 200ڈالر کی سطح پر آگئی  ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی  مارکیٹ کے زیر اثر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 12627روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے  میں نئی قیمت 4لاکھ 42ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11364روپے گھٹ کر 3لاکھ 78 ہزار 170روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 385 روپے کی کمی سے 6ہزار 929 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 352روپے کی کمی سے 5ہزار 893روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ  6 جون ہفتے  کے روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونا 124 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 12489 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا، جس کے بعد رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن (پیر کے روز) بھی  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30.94 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 3094 روپے کم ہو ئی تھی۔

Read Entire Article