Times of Pakistan

سولر لائنسنسگ کے معاملے پر نیپرا کی وضاحت سامنے آگئی

5 days ago 3
ARTICLE AD BOX

نئے ریگولیشنز سے پہلے نیپرا 25 کلو واٹ سے زائد کنکشن کی منظوری دیتی تھی


اسلام آباد:

سولر لائسنسگ کے معاملے پر نیپرا نے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں۔

نیپرا حکام کے مطابق سولر لائسنسگ کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں، تمام سولر نیٹ بلنگ صارفین کو نیپرا سے منظوری لینا ہوگی۔

حکام نے واضح کیا کہ 25 کلو واٹ سے کم کیپیسٹی والے کنکشن کی منظوری کا اختیار تقسیم کار کمپنیوں کے پاس تھا، آف گرڈ صارفین کا نیپرا منظوری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق نئے ریگولیشنز سے پہلے نیپرا 25 کلو واٹ سے زائد کنکشن کی منظوری دیتی تھی، آن گرڈ سولر کنکشن کیلئے صرف ون ٹائم ایک ہزار فی کلو واٹ فیس رکھی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ سولر پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

Read Entire Article