Times of Pakistan

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

عدالت نے نیپرا اور دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلیں


(فوٹو: فائل)


سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کی شہر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ 

عدالت نے نیپرا اور دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلیں۔

درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ شہر میں شدید گرمی کے دوران طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔

درخواست گزاروں کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے اپنے جاری کردہ شیڈول کے برخلاف طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

وکیل محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت میں عدالت نے درخواست گزاروں کی شکایت پر نیپرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر نیپرا نے شکایت پر تاحال فیصلہ نہیں کیا۔

Read Entire Article