ARTICLE AD BOX
فیسٹیول میں پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی بھی پاکستانی آموں کے ذائقے سے خوب محظوظ ہوئے۔
شائع 05 جولائ 2026 09:20pm
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سجا مینگو فیسٹیول جس میں پاکستانی آموں کی مختلف اقسام کو خوبصورت انداز سے پیش کیا گیا، فیسٹیول میں پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی بھی پاکستانی آموں کے ذائقے سے خوب محظوظ ہوئے۔
سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے مقامی مال میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا جب کہ اس موقع پر پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی بھی موجد تھے فیسٹیول میں پھلوں کے سردار آم کی مختلف اقسام رکھی گئیں تھیں، جس میں چونسہ، انور رٹول، سندھڑی، لنگڑا، دسہری سمیت دیگر اقسام بھی رکھی گئی تھیں۔
اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی آم کی بڑی مارکیٹ ہے پاکستانی آم سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں میں بھی انتہائی مقبول ہے۔
مینگو فیسٹیول میں شریک پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تمام مارکیٹ میں پاکستانی آموں کی خوشبو بکھری ہوئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد پاکستانی آموں کی مختلف اقسام میں دلچسپی لے رہی ہے اور اس طرح کے فیسٹیول سے جہاں آم کی مارکیٹ میں اضافہ ہوتا ہے وہیں پاکستانی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·