ARTICLE AD BOX
SAN DIEGO:
امریکی شہر سان ڈیاگو میں واقع کاؤنٹی کی سب سے بڑی اسلامی مرکزمیں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے اسے ابتدائی طور پر نفرت پر مبنی حملہ قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد کے احاطے میں اچانک فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں تین بالغ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ سان ڈیاگو پولیس چیف اسکاٹ وہل کے مطابق اطلاع ملتے ہی 50 سے 100 کے قریب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور عمارت کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق مشتبہ مسلح حملہ آور کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر فورس نے عمارت میں داخل ہو کر تمام کمروں کی تلاشی لی اور دروازے توڑ کر اندر رسائی حاصل کی۔ پولیس چیف نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ نے ابتدائی مزاحمت کرتے ہوئے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ممکنہ طور پر بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔ بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ دو نوعمر مشتبہ افراد کی لاشیں مسجد کے قریب ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
.png)
2 days ago
4




English (US) ·