ARTICLE AD BOX
یہ ٹرینیں ملک کے مختلف شہروں سے روانہ ہوں گی تاکہ عید کے دوران لوگوں کو آسان اور سہولت بخش سفر فراہم کیا جا سکے
شائع 15 مارچ 2026 12:57pm
پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹرینیں ملک کے مختلف شہروں سے روانہ ہوں گی تاکہ عید کے دوران لوگوں کو آسان اور سہولت بخش سفر فراہم کیا جا سکے۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، اور چوتھی ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی۔
پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ یہ عید سپیشل ٹرینیں مسافروں کی سہولت اور عید کے دنوں میں سفر کو آسان بنانے کے لیے چلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگ بلا جھنجھٹ اپنے گھر والوں سے ملاقات کر سکیں اور اپنے مقامات تک محفوظ طور پر پہنچیں۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·