Times of Pakistan

دیر بالا؛ گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4افراد زخمی

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

ملبے تلے دبے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں


پشاور:

دیر بالا کے علاقے واڑی باغ، کارو درہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باٹ محمد مناف ولد بہادر خان کے گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا، جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واڑی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Read Entire Article