ARTICLE AD BOX
شائع 13 مارچ 2026 09:45pm
ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے سب سے زیادہ 75 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 31 رنز اسکور کیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف 14 اور شمائل حسین 6 رنز بنا سکے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان مہدی حسن نے کہا کہ ٹیم گزشتہ میچ کی کامیابی کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، اسی لیے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی کھلاڑی میدان میں اتارے گئے ہیں جنہوں نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بلے بازوں کو اپنی گزشتہ کارکردگی کا احساس ہے اور ٹیم اس میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
.png)
3 hours ago
2




English (US) ·